خلیج اردو آن لائن:
26 مئی بروز بدھ کی رات متحدہ عرب امارات کی فجیرہ امارات کی شیخ مکتوم بن راشد روڈ پر ایک ٹرک اور گیس ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایشیائی ٹرک ڈارئیور زخمی۔
فجیرہ پولیس کے مطابق حادثہ بے ہنگم ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آٰیا، جس کے بعد سڑک تین گھنٹے تک بند رہی۔
فجیرہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل صالح محمد عبداللہ الدہنہانی نے بتایا کہ حادثہ دونوں میں سے کسی ایک ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے رات 8 بج کر 45 منٹ پر الفرفر چوک میں پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پیٹرول اتھارٹی اور سول ڈٰیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جا سکے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
کرنل صالح نے بھاری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
Source: Khaleej Times







