
خلیج اردو
27 مئی 2020
شارجہ : دبئی میں ایک خوبصورت مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ شیخہ علی مسجد میں 650 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔ یہ مسجد 1172 سکوئر میٹر پر مشتمل ہے۔
مسجد میں رہائشیوں اور کاروباری حضرات کیلئے نماز پڑھنے کی سہولت ہوگی جبکہ نمازیوں کے 60 پارکنگ مقامات ہیں جبکہ 5 ریٹیل اوٹ لیٹس ہیں۔
ڈی ایس او اے میں انجینئرنگ اینڈ اسمارٹ سٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر معمر ال کتہری کا کہنا ہے کہ نئی عبادت گاہ ڈی ایس او میں مساجد کی کل تعداد چار پر لے گئی ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کے منفرد اور سمارٹ ڈیزائنوں سے یہ دبئی کے جمالیاتی منظر نامے میں ایک بہترین اضافہ ہے۔
Source : Khaleej Times







