
خلیج اردو
27 مئی 2020
راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جس نے تین ایشائی باشندوں کو گاڑی چلاتے ہوئے کچل دیا تھا۔ یہ تینوں ہلاک والے ایشائی تھے۔
مزکورہ عربی نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائنسس نہیں تھا۔
راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر انویسٹیگیشن کیٹن عبدالرحمن الصحاحی نے کہا ہے کہ ریلیف اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے واقعہ پہنچی تھی جیسے ہی اطلاع دی گئی تھی۔
پولیس نے ایک بار پھر والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر لائنسس کے بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
رواں سال فروری میں ایک 17 سالہ اماراتی کی موت ساحل سمندر پر غیر قانونی طور پر انجام دینے والے کار اسٹنٹ کے بے قابو ہونے پر ہوئی۔ نوجوان کا دوست کار چلا رہا تھا جب اس نے اپنا کنٹرول کھویا اور اس کی گاڑی راس الخیمہ کے ساحل سمندر پر متعدد بار پلٹ گئی۔
گذشتہ سال نومبر میں ایک 12 سالہ اماراتی لڑکے کی راس الخیمہ میں الغیل کے قریب سڑک سے اترتے ہوئے اپنے 13 سالہ دوست کی کار سے چلنے کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔
پولیس نے شہریوں کو بے ترتیب گاڑیاں چلانے سے خبردار کیا ہے۔
Source : Khaleej Times






