متحدہ عرب امارات

دبئی: سیرامکس کے گودام میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ام رامول کے علاقے میں جمعرات کی شام سیرامکس کے ایک گودام میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دبئی کے سول ڈٰیفنس آپریشن روم 4 بج کر 48 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد الرشیدیہ اور کرامہ سے فائر برگیڈز اور ایمبولینسیں آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کے کام شروع کر دیا اور 5 بج کر 39 منٹ پر آگ پر قابو لینے کے بعد آگ لگنے کے مقام کو ٹھنڈا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button