
خلیج اردو آن لائن:
عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی کے حکم کے تحت عجمان بلدیہ اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2008 سے 16 مئی 2021 کے درمیان اداروں، افراد، اور کمپنیوں پر عائد کیے گئے جرمانوں کی رقم میں 50 فیصد کمی کر دی جائے گی۔
اس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین راشد بن حمید النعیمی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قیادت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ افزاء ماحول فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مزید برآں، اس اقدام کا مقصد کورونا وبا کے اس مشکل وقت میں سرمایہ کاروں کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
View this post on Instagram
ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان محمد النعیمی نے متعلقہ افراد کو درخواست کی ہے کہ جلد از جلد اپنے اوپر عائد جرمانوں کی ادائیگی کریں اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
Source: Khaleej Times







