متحدہ عرب امارات

یو اے ای کورونا ویکسین: جانیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانا کیوں اور کس کے لیے ضروری ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے حال ہی میں سائینو فارم کورونا ویکسین کے بوسٹر شارٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ ویکسین کی یہ خوراک ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لینے کے 6 ماہ بعد لگائی جائے گی۔ بوسٹر شارٹ لگانے کا مقصد وائرس کے خلاف  قوت مدافعت اور اینٹی باڈیز کو بڑھانا ہے۔

تاہم، ماہرین صحت نے رہائشییوں کو، خاص طور پر بوڑھوں اور بیماریوں میں مبتلا افراد کو تلقین کی ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروا لیں۔

آٰئیے جاتے ہیں کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کیوں اور کسی کروانا چاہیے؟

یاد رہے کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ ہمیں بتاتا ہے کہ آیا ہمارے جسم میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ضروری قوت مدافعت موجود ہے یا پیدا ہوئی ہے یا نہیں۔ اور اگر موجود ہے تو اسکی مقدار کتنی ہے۔ جس سے یہ طے کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے کہ آپ کا جسم وائرس کے خلاف لڑ پائے گا یا نہیں۔ اور اگر قوت مدافعت کم ہے تو آپ کو بوسٹر شارٹ لگوانا چاہیے یا نہیں۔

آسٹر ڈائیگناسٹک سنٹر شارجہ کی داکٹر حاسف کا اس حوالے سے کنہا تھا "جو کوئی بھی اگر کورونا ویکسین لگوا چکا ہے یا اسے ماضی میں کورونا وائرس لاحق ہوا تو وہ فرد اینٹی باڈی ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ خاص طور پر بوڑھوں اور شوگر، دل کی بیماریوں، گردوں کی بیماریوں اور دیگر متعددی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے”۔

ٹیسٹ کب کروانا چاہیے؟

یاد رہے کہ ویکسین لگوانے یا کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے کچھ ہفتوں کے بعد اینٹی باڈییز بنتی ہیں۔ اور اگر ٹیسٹ کروانے کے بعد اینٹی باڈی کی مقدار کم آئے تو ڈاکٹر 3 سے 4 ہفتے کے بعد پھر سے ٹیسٹ کروانے کی تلقین کرتے ہیں۔ اور گر پھر بھی اینٹی باڈی کی مقدار کم آئے تو آپ کی امارات کے قوانین کی حساب سے آپ کو اینٹی باڈی بڑھانے کے لیے ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے اپنے ڈاکٹر سے روجوع کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button