متحدہ عرب امارات

کیا کرونا وائرس کی ویکسین سے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج پر فرق پڑتا ہے؟ افواہ اور حقیقت جانیے

خلیج اردو
31 مئی 2020
دبئی : انٹرنیٹ پر ایک سازشی تھیوری گردش کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آتا ہے۔

تاہم یہ بالکل درست نہیں ۔ اس حوالے سے دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے سختی سے تردید کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ کا آپسمیں کوئی تعلق نہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کرونا ویکسین سے کوویڈ 19 کا انفیکشن نہیں ہوتا۔

سوال و جواب کے ایک سیشن میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ اے نے کہا ہے کرونا ویکسین سے آپ کا پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں ہوگا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button