
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی ایئرپورٹ نے سولر انرجی سے چلنے والے سب سے بڑے کار پارک کی تکمیل کا اعلان کر دیا۔ یہ پراجیکٹ سالانہ 53 ہزار ٹن تک کاربن ڈائی آکسائیڈ محفوظ کرے گا۔
یہ سولر پاور پراجیکٹ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے میڈ فیلڈ ٹرمینل میں واقع کار پارکنگ کے شیڈز کے اوپر لگایا ہے۔ جس میں 7 ہزار 542 سولر پینل استعمال کیئے گئے ہیں جو 3 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔
.@AUH and @Masdar have completed Abu Dhabi’s largest solar-powered car park facility at Abu Dhabi International Airport’s Midfield Terminal, strengthening #AbuDhabi’s commitment to environmental sustainability and supporting the UAE’s Energy Strategy 2050. pic.twitter.com/6sBU9hjrMj
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) June 1, 2021
یہ پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے بجلی کار پارکنگ مہیا کی جائے گی اور اضافی بجلی کو ایئرپورٹ کے دیگر حصوں کو چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے سولر پینل مسدار نے لگائے ہیں۔ جو 25 سال تک اس پراجیکٹ کے آپریشن اور مرمت کی خدمات فراہم کرے گی۔
YesThe grid-connected project features 7,542 solar panels on the rooftop of the car park facility, & will provide 3 megawatts of clean energy – enough to power the car park as well as other areas of the airport.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) June 1, 2021
مسدار کے سی ای او کا کہنا تھا کہ "نئے میڈ فیلڈ ٹرمینل کے لیے اس تاریخی پراجیکٹ کی تیاری مسدار اور ابوظہبی ایئرپورٹس کی یو اے ای کی انرجی اسٹریٹجی 2050 اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے عزم کی سپورٹ کی عکاسی کرتی ہے”۔
Source: Khaleej Times







