خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے اور سائینو فارم کے بوسٹر شارٹ لگانے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
بوسٹر شارٹ کیا ہے؟
جو افراد 6 مہینے پہلے کورونا ویکسین سائنو فارم کی دوسری خوراک لگوا چکے ہیں وہ اب سائنو فارم کا بوسٹر شارٹ لگوانے کے اہل ہیں۔ بوسٹر شارٹ سے مراد سائنو فارم ویکسین کی تیسری خوراک ہے جو ان افراد کو لگائی جائے گی جنہوں اس ویکسین کی دوسری خوراک 6 مہینے پہلے لگوائی تھی تاکہ اگر ان میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہوئی ہے تو اسے کمی کو پورا کیا جا سکے۔
بوسٹر شارٹ لگوانے کے لیے بکنگ کا طریقہ کار:
بوسٹر شارٹ لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ کی بکنگ وزارت صحت کی ویب سائٹ یا کورونا سے متعلق بنائی گئی کوویڈ 19 ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ اعلان اس وقت میں کیا گیا ہے جب وزارت صحت نے 12 سے 15 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ مختلف تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ فائزر ویکسین سے 12 سے 15 سال کے بچوں میں کورونا کے خلاف 100 فیصد مؤثر ہے۔
اس موقعے پر پریونٹیو میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندا ال مرزوقی نے زور دے کر کہا کہ کوویڈ ۔19 ویکسین لگانے والے مراکز مکمل طور پر ماہر اور تربیت یافتہ ماہرین صحت، طبی سازوسامان اور سپلائیوں سے لیس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مراکز کی گنجائش کو مزید بڑھانے کے لیے کام جاری ہے تاکہ ویکسین لگوانے کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویکسین لگوا لینے کا یا مطلب نہیں ہے کہ وبا ختم ہوئی ہے لہذا عوام کو کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا۔
Source: Khaleej Times







