متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1968 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1954 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 50 اشاریہ 3 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 72 ہزار 804 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 52 ہزار 479 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1684 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے اور سائینو فارم کے بوسٹر شارٹ لگانے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

بوسٹر شارٹ کیا ہے؟

جو افراد 6 مہینے پہلے کورونا ویکسین سائنو فارم کی دوسری خوراک لگوا چکے ہیں وہ اب سائنو فارم کا بوسٹر شارٹ لگوانے کے اہل ہیں۔ بوسٹر شارٹ سے مراد سائنو فارم ویکسین کی تیسری خوراک ہے جو ان افراد کو لگائی جائے گی جنہوں اس ویکسین کی دوسری خوراک 6 مہینے پہلے لگوائی تھی تاکہ اگر ان میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہوئی ہے تو اسے کمی کو پورا کیا جا سکے۔

بوسٹر شارٹ لگوانے کے لیے بکنگ کا طریقہ کار:

بوسٹر شارٹ لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ کی بکنگ وزارت صحت کی ویب سائٹ یا کورونا سے متعلق بنائی گئی کوویڈ 19 ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button