متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے رہائشیوں پر جرمانہ عائد

خلیج اردو
03 جون 2021
دبئی : دبئی پولیس نے کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر گزشتہ 6 مہینوں میں 10745 جرمانے عائد کیے ہیں۔ یہ جرمانے نومبر 2020 سے مئی 2021 کے دوران جاری ہوئے جس میں عوامی مقامات اور نجی ٹرانسپورٹ میں ماسک نہ پہننے ، سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے اور دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

بر دبئی پولیس اسٹیشن کے برگیڈیئر عبداللہ خادم السرور کے مطابق ان 6 مہینوں میں 24900 افراد اور 96885 افراد کو مونیٹر کیا گیا تاکہ حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

آفیسر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے رولز کا پاس رکھیں۔ اس حوالے سے خلاف ورزی دیکھنے پر 901 یا 600545555 پر دبئی بلدیہ کو رپورٹ کریں۔

پولیس کے مطابق بدھ کے روز 48 جرمانے کیے گئے جس میں اکثریت فیس ماسک نہ پہننے والوں کی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button