متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 2188 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2150 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 46 ہزار 510 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 51 اشاریہ 4 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 81 ہزار 197 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار 734 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1696 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 18 ہزار 767 فعال کیسز ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوائے جانے کے باوجود کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل جاری رکھا جائے۔ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

گزشتہ 6 مہینوں میں دبئی پولیس نے بر دبئی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشیوں کو 10 ہزار 745 جرمانے عائد کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button