
خلیج اردو آن لائن:
شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرمیوں کے دوران گاڑیوں کے ٹائروں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈرائیوروں کے درمیان آگاہی پھیلانے کے لیے مہم تیز کر دی۔ اس مہم کا مقصد ڈرائیوروں کو آگاہ کرنا ہےکہ ٹائروں کی جانچ حادثات سے محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے۔
ایکسٹرنل روڈز برانچ کے ڈائریکٹر کیپٹن فہد البلوشی کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کا مقصد ڈرائیوروں کو گاڑیوں کے لئے درکار حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے اس حوالے خاصے اہم نکات پر بات کی جیسا کہ گرمیوں کے دوران درجہ حرارت بڑھنے سے گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزید برآں، انہوں نے ٹائروں کو سیفٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ اہم مشورے بھی دیے۔ انہوں نے بتایا کہ نیا ٹائر خریدنے سے پہلے اس پر درج معلومات پڑھ لیں اور اسکی حالت کا بغور جائزہ لیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹائر کی ایکسپائری لائف ہوتی ہے۔ جو کہ دو سے تین سال کے درمیان ہوتی۔ مزید برآں، مختلف ٹائر مختلف درجہ حرارت برداشت کر سکتے ہیں اور ان میں وزن برداشت کرنے کی صلاحیت میں بھی فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے ہدایت کی ڈرائیوروں کو ہر کچھ مدت کے بعد گاڑیوں کے ٹائروں کی تفصیلی جانچ کروانی چاہیے۔ اور ان میں موجود ہوا کی سطح چیک کرواتے رہنا چاہیے۔ تاکہ اگر ٹائر متاثر ہو چکا ہے تو اس کے بارے میں پیشگی علم ہو سکے اور اسے تبدیل کروا کے کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
Source: Gulf Today.







