متحدہ عرب امارات

17 سالہ لڑکی شارجہ کی ایک رہائشی عمارت کی 39ویں منزل سے گر کر جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس جمعرات کے روز الخان کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت کی 39ویں منزل سے گر کر جانبحق ہونے والی 17 سالہ لڑکی کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو جمعرات کی رات 9 بج کر 15 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک عرب بچی ایک رہائشی عمارت کی 39ویں منزل سے گر کر جانبحق ہوگئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور نیشنل ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم بچی زمین پر گرتے ہی موقع پر جانبحق ہوگئی۔

جس کے بعد اس کی لاش کو کویت ہسپتال لیجایا گیا۔ اور حادثے کی فائل بحیرہ پولیس اسٹیشن کو دے دی گئی۔ تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

جانبحق ہونے والی بچی گریڈ 2 کی طالبہ تھی۔ اور پولیس کی ابتدائی تفیتش کے مطابق لڑکی اپنے گھر کی بالکونی میں۔ اور وہ وہاں پڑی ایک کرسی پر چڑھی لیکن اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائی اور وہاں سے سیدھی زمین آن گری اور موقع پر جانبحق ہوگئی۔

پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button