متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : پاکستان میں ٹرین حادثہ ، 30 افراد جاں بحق اور 50زخمی ، وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

خلیج اردو
07 جون 2021
گھوٹکی : پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ٹرین کا خطرناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 30 قیمتی جانیں گئیں ضائع ہوگئیں ہیں اور 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ دو مسافر ٹرینوں کے آپسمیں ٹکرانے سے پیش آیا۔ پاکستان میں ڈان نیوز کا حوالے دے کر خلیج ٹائمز نے بتایا ہے کہ حادثہ ڈھرکی شہر میں ہوا۔

حکام کے مطابق سر سید ایکسپریس ٹرین جو لاہور سے کراچی جارہا تھا جو سرگودھا باؤنڈ پر ملت ایکسپریس کے ساتھ ٹھکرایا۔ اس سے ملت ٹرین کی بوگیاں پھٹڑی سے ہٹ گئیں۔

گھوٹکی ڈپٹی کمشنر عثمان عبداللہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ گاؤں کے لوگوں کی مدد سے ریسکیوں آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارت اور حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر ریلوےکو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلئے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button