خلیج اردو
07 جون 2021
ریاض : آنے والے دنوں میں سعودی عرب کی جانب سے حج کے بارے میں اعلان متوقع ہے۔ سعودیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے چیلنجز اور باقی تمام پلان کے حوالے سے ہوم ورک کے بعد یہ اعلان کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب کے قائم مقام وزیر برائے ابلاغ ڈاکٹر ماجد القصابی کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کرونا وباء کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنے میں کوشاں ہیں۔ بہت جلد وزیر حج و عمرہ حج پلان کا اعلان کرے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی سروسز میں بہتری کیلئے کافی اقدمات کیے ہیں۔
Source : Khaleej Times







