متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بیچ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا ، حکام کی جانب سے انتباہ

خلیج اردو
07 جون 2021
فوجیرہ : امراتی نوجوان فوجیرہ میں دیبہ کے ساحل سمندر پر اتوار کے روز ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔ فوجیروہ پولیس کا کہنا ہے کہ 16 اور 18 سال کے دو نواجون نہانے کیلئے گئے تھے کہ وہ کھو گئے۔

سرچ آپریشن کے بعد ان میں سے ایک مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ ایک کو ریسکیو کیا گیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی نامدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے ساحل سمندر پر نہانے والوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے۔ ایک واقعے میں 32 سالہ بھارتی خاتون اور اس کی چار سالہ بچی ہلاک ہوئی تھی۔

ایک دوسرے واقعے میں 17 سالہ نوجوان الراماس بیچ پر ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔ یہ واقعہ 17 مئی کو پیش آیا تھا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button