خلیج اردو
09 جون 2021
مالی : مالدیپ کے صدر ابراہیم سہیل نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری کرونا وائرس کی پابندیوں میں ایک ہفتے کیلئے مزید توسیع کر دی جائے گی۔
سہیل نے کہا ہے کہ وباء مرض کے خلاف لی جانے والی احتیاطی تدابیروں میں جیسے شام کے وقت کرفیو لگانا ،بیرون ملک کیلئے سفری پابندیاں وغیرہ میں ایک ہفتے کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔
صدر کے مطابق اس دورانیے کے خاتمے کے بعد صورت حال کا ازسرنوع جائزہ لیا جائے گا۔
کرونا وائرس کے کیسز اور کرونا سے اموات مئی کے وسط میں مالدیپ میں عروج پر پہنچ گئے تھے جس کے نتیجے میں حکومت 26 مئی کو سخت پابندیاں نافذ کی تھیں۔ ابتدائی طور پر دو ہفتوں کی مدت کیلئے یہ پابندیاں نافظ کیں گئیں تھیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روزانہ کے کیسز 2000 سے 500 پر آگئے۔
مالدیپ نے حفاظتی ویکسینش پروگرام کا آغاز یکم فروری سے کیا تھا اور اب تک اس نے 312،133 افراد کو کم از کم ایک ویکسین کی ایک خوراک اور 173،291 افراد کو دو خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 68،502 کیسز اور وائرس سے اموات کے 187 واقعات درج ہیں۔
Source : Khaleej Times







