
خلیج اردو
09 جون 2021
ریاض : سعودی عرب میں ایک ڈرائیور نے پیٹرول پیمپ پر گاڑی روک کر فیول بھروانا چاہی تو اس کی گاڑی آگ سے تباہ ہوگئی اور آگ کے شعلوں میں ڈوبی اس کی گاڑی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا مالک پیٹرول پمپ میں موجود اٹنڈنٹ کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کررہا ہے۔ اچانک اس نے سیگریٹ نیچے پھینکا اور اس کو بجانا چاہا لیکن پیٹرول پیمپ کا ملازم گھبراہٹ میں پیٹرول پمپ کا نیوزل نکال باہر کر گیا جس سے آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔
ڈرائیور نے کسی طرح گاڑی سے خود کو باہر نکالا اور صحیح سلامت بچ گیا۔ پیٹرول پمپ کے ملازمین نے باہر نکل کر آگ بجھانے والے آلے سے آگ بجھائی جس کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
بسبب #التدخين.. سائق يتسبب في #حريق سيارة داخل محطة #وقود | عكاظ #برق_الإمارات pic.twitter.com/gxUHo2CqIp
— برق الإمارات (@UAE_BARQ) June 8, 2021
اوکاز کے مطابق واقعہ سعودی عرب کے اونیزاح گورنریٹ میں پیش آیا۔ القاسم میں سول ڈیفنس کے ترجمان برائے میڈیا برگیڈیئر ابراہیم ابا الخیل نے وضاحت کی ہے کہ آگ ڈرائیور کی غفلت کے باعث لگی۔ ڈرائیور نے حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔
آگ پر قابو جلدی پایا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے ترجمان نے حفاظتی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
Source : Khaleej Time







