متحدہ عرب امارات

دفاتر کھولنے کے بعد بھی فیس بک نے گھر سے کام کرنے کو مستقل بنا دیا

فیس بک نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق وہ اپنے ملازمین کو یہ آپشن دیں گے وہ چاہیے تو دفاتر میں آکر کام کریں یا گھر سے انلائن بیٹھ کر کام کریں۔

فیس بک نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم کیسے کام کرتے ہیں ، یہ ضروری نہیں کہ یہ کام ہم کہاں کرتے ہیں۔

فیس بک نے کرونا وائرس کی وباء کے بعد اپنے کام کا انداز دفاتر کے بجائے انلائن پر شفٹ کیا تھا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ انلائن کام پر منتقل ہونے سے ملازمین اس قابل ہوں گے کہ وہ جہاں سے بھی ہوں وہ اپنا کام کرے۔ وہ اپنی رہائش سے کام کر پائیں گے۔

فیس بک نے حال ہی میں ایک لمبی مدت کے بعد اپنے دفاتر دوبارہ کھول دیئے ہیں تاہم دفاتر میں ہر قسم کے کھانے اور دیگر اشیاء پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

فیس بک کے مطابق دفاتر میں واپس آنے والے ملازمین کیلیے کام کرنے کا شیڈول لچکدار ہوگا۔ لیکن ہماری اپنی ملازمین کیلیے ہدایت ہے کہ ڈیوٹی کا کم از کم آدھا دورانیہ وہ دفاتر میں گزاریں۔

فیس بک کے مطابق وہ ستمبر تک امریکہ میں اپنے دفاتر کو پچاس فیصد صلاحیت ہر چلائیں گے۔ یورپ اور ایشیاء میں کچھ دفاتر کھلے ہیں۔

فیس بک کے مطابق کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں جس میں فیس ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور دفاتر میں آنے سے پہلے کرونا وائرس ٹیسٹ کرانا شامل ہے۔

فیس بک کے مطابق وہ پندرہ جون تک عالمی سطح ہر اپنے دفاتر میں انلائن کام کو بڑھائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button