خلیج اردو
10 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے بدھ کے روز 2190 کرونا کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ ملک میں 2132 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہوئی ہے جبکہ 7 افراد اس جان لیوا مرض کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملک میں ابتک کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 591613 ، کل صحت یابیاں 570960 اور کل ہلاکتیں 1717 ہیں۔
اس وقت کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 18936 ہو گئی ہیں۔
اس سے قبل وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے سینوفارم کے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے ایمیون بریج اسٹڈی کی منظوری دی ہے جو تین سے 17 سال کے درمیان ہوں۔ اس حوالے سے ابوظبی کا محکمہ صحت تمام ضروری لاگو ہونے والے پروٹوکول کو عالمی معیار کے مطابق لاگو کریں گے۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقی خطے کا پہلا ملک ہے جس نے اس عمر کیلئے ویکسین کے ایفکٹیونس پر تحقیق کی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج ایک بار سامنے آنے کے بعد سے شیئر کیے جائیں گے۔
دریں اثناء میں بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔
Source : Khaleej Time







