
خلیج اردو
10 جون 2021
دبئی : بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔ ایمریٹس ایئرلائنز نے مسافروں کو بتا دیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں ایمریٹس نے لکھا کہ ہم مزید 6 جولائی تک بھارت سے اپنی پروازیں معطل کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہماری ویب سائٹ جلد ہی اپ ڈیٹ ہوجائے گی۔ اگر آپ کو اپنی بکنگ میں مدد کی ضرورت ہو تو ہمیں اپنا حوالہ نمبر اور ای میل پتہ بھیجیں۔ ہم مدد کے لئے حاضر ہیں۔
Hi Rahul, we're further suspending our flights from India until 6th of July. Our website will be updated soon. If you need help with your booking, DM us your reference number & email address. We're here to help. Stay safe.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) June 10, 2021
بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کی معطلی 24 اپریل سے شروع ہوئی تھی۔ 4 مئی کو متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈازاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے دوسری لہر کی وجہ سے اس معطلی میں توسیع کی۔
Source : Khaleej Time







