خلیج اردو
11 جون 2021
دبئی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ معمر شخصیات اور ان افراد کیلئے جنہوں نے کرونا ویکسین لگوائے ہوں ، خصوصی رعایت دیں گے۔
پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان کے مطابق 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور ویکسین شدہ صارفین 10 فیصد تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے ملک میں جاری ویکسینشن کے عمل کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس وجہ سے ویکسن لگوانے والوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس چھوٹ کو فوری طور پر موثر طریقے سے چھڑایا جاسکتا ہے۔
Source : Khaleej Time







