متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے ملک کا پہلا کوانٹم کمپیوٹر تیار کرنے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے ملک کے سب سے پہلے طاقتور ترین کمپیوٹر یعنی کوانٹم کمیوٹر کی تیاری کا اعلان کر دیا۔ مزید برآں، متحدہ عرب امارات نے کوانٹم کمپیوٹر کے حملوں سے بچاؤ کے لیے پوسٹ کوانٹم کرپٹو گرافی سافٹ ویئر لائبریری بھی تیار کر رہا ہے۔

ٹکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ کے کرپٹوگرافی ریسرچ سنٹر کے چیف محقق اور کرپٹوگرافی کے ماہر ڈاکٹر نجوا آراج کا کہنا تھا کہ اگرچہ یو اے ای میں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے لیکن کوئی بھی غیرمحفوظ ڈیٹا ممکنہ طور پر مستعد ہیکر کا ہدف ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوانٹم کمپیوٹر عام کمپیوٹر سے کئی گناہ زیادہ طاقتور ہوتے ہیں اور ہیکر ان کمپیوٹروں کو اپنے غیر قانونی اہداف حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین اور ہیکروں کے درمیان ایک مسلسل رسہ کشی جاری ہے۔

انہوں نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہیکر کمپیوٹر سافٹ ویئر میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پھر حاصل ہونے والے ڈیٹا سے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور فراڈ کرنے کا کام لیتے ہیں۔

ڈاکٹر نجوا نے بتایا کہ کمپنیاں اور افراد آئی ٹی کی سیکیورٹی کے بنیادی قواعد جیسا کہ مضبوط پاسورڈ لگانا جیسے قواعد پر بھی عمل نہیں کرتے اسی لیے وہ ہیکرز کا نشانہ بنتے ہیں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ وہ بنیادی قواعد پر عمل کریں اور پچیدہ اور مشکل پاسورڈ لگائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button