متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے   کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 2281 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2234 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 651 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 52 اشاریہ 6 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 93 ہزار 894 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 73 ہزار 194 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1720 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 18 ہزار 890 فعال کیسز ہیں۔

کورونا کے خاتمے کے لیے یو اے ای حکومت مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حال ہی میں یو اے ای حکومت کی جانب سے کورونا کے لیے مخصوص 10 فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ جن 3800 بستروں کی گنجائش ہے اور 1500 ماہرین صحت مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

مزید برآں،متحدہ عرب امارات 3 سال سے 17 سال کے بچوں کے لیے سائنوفارم ویکسین کے تجربات شروع کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button