متحدہ عرب امارات

دنیا میں سب سے بڑے خاندان کا مالک ، 38 بیویاں اور 89 بچے رکھنے والا شخص چل بسا ،

خلیج اردو
14 جون 2021
ویب رپورٹ : زویونا چنا جو کہ دنیا میں سب سے بڑے خاندان کا مالک ہے اور ان کے 38 بیویاں اور 89 بچے ہیں جبکہ 33 پوتوں کا دادا ہے ، نجی اسپتال میں چل بسے۔ مرتے وقت اس کی عمر 76 برس تھی۔

ایزاول ضلع کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 7 جون سے بہتر محسوس نہیں کررہے تھے اور کچھ دنوں قبل اسے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسے ذیابیطس ، بلڈپریشر اور دیگر زائد عمر کی بیماریاں لگ گئیں تھیں۔

خاندانی ذرائع نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ آخری رسومات خاندان میں مشورہ کرکے ادا کیے جائیں گے۔

زورماتھنگہ کے وزیر اعلیٰ میزروم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم بوجھل دل کے ساتھ ہم دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔

21 جولائی 1945 کو پیدا ہونے والے زیاونغاکا جو زیونا چنا کے نام سے جانے جاتے تھے ، ایک عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان کے سربراہ تھے۔

ان کی بیویوں اور بچوں کو انہوں نے ایک ہی بلڈنگ میں رکھا تھا۔ زئیونا خاندان اپنے آپ کو خود سپورٹ کرتے ہیں اور عام طور پر لوگ انہیں خیرات بھی دیتے ہیں۔

خاندان میں فوجی طرز کا ڈسپلن ہے جہاں سب سے بڑی بیوی زاتھیانگی سب معاملات کو دیکھتی ہے۔

ان کے خاندان کے ایک وقت کھانے پر 30 چکلن ، 60 کلو آلو اور 100 کلوگرام چینی لگتے ہیں۔
Source : Khaleej Time

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button