
خلیج اردو
14 جون 2021
دبئی : بحرین کے لیبر مارکٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اب ان ممالک کے شہریوں کیلئے ورک پرمٹ کا اجراء نہیں ہوگا جن ممالک کے نام ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔
بحرین نے 24 مئی سے ان ممالک کے مسافروں کیلئے سفری سہولت منسوخ کی ہے جن ممالک کے نام بحرین کے ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ ریڈ لسٹ میں بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلادیشن اور نیپال شامل ہیں ۔ یکم جون سے اس فہرست میں ویتنام کو شامل کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ یہ ہدایت صرف مملکت سے باہر کے لوگوں پر ہی لاگو ہونگی جس کا مقصد وبائی مرض کرونا پر قابو پانے کیلئے ریاست کی کوششوں کو مستحکم کرنا ہے۔
Source : Khaleej Times







