متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کرونا رولز میں سختی کر دی گئی

خلیج اردو
15 جون 2021
ابوظبہی : جنرل سی ایوی ایشن اتھارٹی جی سی اے اے نے ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں ان ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کرونا رولز میں سختی کی جن سے آنے والے مسافروں پر فی الحال ملک میں آنے کی پابندی ہے۔

ان اقدامات میں مسافروں کیلئے 10 دنوں تک ٹریکنگ ڈیوائس کا پہننا لازم ہے۔ اس ایڈوائزری کے مطابق نئے احکامات کا مقصد مسافروں پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہیں۔ متحدہ عرب امارات اس تمام صورت حال کو مانیٹر کررہا ہے اور لازمی اقدامات سے متعلق شہریوں کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

جی سی اے اے کے حکام نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ یہ سرکلر متعلقہ محکموں اور اداروں کو بھجوایا گیا ہے۔ یہ احکامات تمام ہوائی جہاز کمپنیوں کیلئے ہیں جو بندگلادیشن ، جمہوریہ کانگو ، بھارت ، نیپال ، نائجیرئا ، پاکستان ، یوگانڈا ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویتنام اور زومبیا کیلئے اپنی خدمات دیتی ہیں ، پر یہ ریگولیشنز اپلائی ہوں گی۔

ٹریول ایجنسیوں اور چارٹر فلائٹ آپریٹرز نے بتایا کہ کلائی پر بندھنے والے الات جس سے باخبر رہا جا سکتا ہے، اب تک راس الخیمہ ، ابو ظہبی اور شارجہ آنے والے مسافروں کو دیئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے ، ابوظہبی آنے والے مسافروں کو اپنے 14 دنوں کیلئے گھروں پر قرنطینہ کیے جانے کے دوران پہننے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جی سی اے اے کے مطابق ٹریکنگ ڈیوائس پہننے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو ملک پہنچنے پر 10 دنوں کیلئے لازمی قرنطینہ کیا جائے گا اور انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

 

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button