متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ایمریٹس ایئرلائنز پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر مشکل حالات سے نکل آئے گی ، شیخ محمد

خلیج اردو
15 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائنز پہلے کے مقابلے میں ابھر کر سامنے آئے گی۔ کرونا وجہ سے مشکل صورت حال سے جلد نکل آئے گی۔

منگل کو ایمریٹس کے سامنے آنے والی رپورٹ میں شیخ محمد کے بیان کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ میں پرامیدہوں کہ ایمریٹس لائن اس مشکل کی گھڑی میں اپنے صارفین کے معیار پر پورا اتر کر اپنی حیثیت کو برقرار رکھے گی اور واپس ابھرے گی۔

ایمریٹس نے 2021 کیلئے اپنے رپورٹ میں 22.1 بیلین کا نقصان ہوا ہے جو کرونا وائرس سے قبل کے 1.7 بیلین درہم کے مقابلے میں ایک بڑا اپسیٹ ہے۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ دبئی دنیا کے خوشحال ترین شہر بنے گا جہاں ہر کوئی اپنے خواب پورے کر سکے گا ، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا اور بہترین زندگی جیے گا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کو دنیا سے جوڑتے ہوئے اور دنیا کو دبئی کے قریب لانے کیلئے ایمریٹس ایئرلائن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیخ محمد نے کہا کہ ہم دبئی میں دنیا سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ یہاں آئے اور کام کرے اور رہائش اختیار کرے۔ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جب ہم خیال قومیں اور ادارے اکٹھے ہوجائیں تو ہم غیرمعمولی نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button