متحدہ عرب امارات

40 سال سے کم افراد اب آسٹرازینیکا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں

خلیج اردو
15 جون 2021
کراچی : پاکستان نے کرونا وائرس کے انسداد کیلئے آسٹرازینیکا ویکسین کے 40 سال سے کم افراد کیلئے ویکسین کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری اس وجہ سے دی گئی ہے کہ بیرون ملک خصوصاً سعودی عرب کیلئے ویکسین کی ضرورت زیادہ ہے۔

پاکستان جو زرمبادلہ پر انحصار کرتا ہے ، پہلے چینی ویکسین سینوفارم ، کین سینوبائیو اور سینویک شہریوں کیلئے لگواتا تھا اور 40 سال سے زیادہ کے افراد کیلئے آسٹرازینیکا کی منظوری دے چکا تھا۔

سعودی عرب کے حکام نے ابتک چینی ساخت کی ویکسین کی منظوری نہیں دی تھی اور ایسے افراد کو سعودی عرب پہنچنے ہر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

اگر قرنطینہ سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ آسٹرازینیکا ، فائزر ،موڈرینا اور جونسن اینڈ جونسن کی ویکسین لگوائیں گے۔

پاکستان نے 1.2 ملین خوراکیں کرونا وائرس کی لگوائیں ہیں۔ پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ سفارتی سطح پر کوشش کررہے ہیں کہ سعودیہ چینی ویکسین کی منظوری دیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button