خلیج اردو
16 جون 2021
دبئی : ملک میں کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ ابوظبہی میں ٹیسٹ کی قیمت 65درہم ہی ہے۔
ابوظبہی کی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ تمام متعلقہ سہولیات پر ٹیسٹ کی قیمت بدستور وہی ہے۔ حکام کے مطابق اگر کسی بھی طرح سے قیمتوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا تو سیہا کے آفیشل ٹویٹر پر اگاہ کیا جائے گا۔
گزشتہ رات بظاہر ایک سرکاری دیکھنی والی دستاویز کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کی وجہ سے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھی۔
SEHA confirms that the cost of AED 65 per PCR test remains consistent across its network of screening facilities. Should any changes be applied in the future, they will be communicated via SEHA’s official channels. For more information, please visit https://t.co/NuGEXRJM2s.
— SEHA – شركة صحة (@SEHAHealth) June 16, 2021
Source : Khaleej Times






