
خلیج اردو
16 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں کرونا سے حفاظتی اقدامات کے تحت الہسن گرین پاس کے اجراء کے بعد کچھ لوگوں اپنے اپلیکیشن پر درست ویکسینشن اسٹیٹس دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسے میں جب کچھ صارفین کے دوسرے ڈوز کو پہلا دیکھایا جارہا ہے ، ایسے کیسز ہیں جب تیسرے ڈوز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور ایسا اس کے باوجود ہوا ہے کہ جب متعلقہ شخص نے کرونا پی سی آر کا بوسٹر شارٹ نہیں لگوایا ہو۔
ایک رہائشی جے ڈبلیو نے بتایا ہے کہ میں نے دونوں کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں ہیں لیکن الہسن اپلیکیشن پر صرف میرے دوسرے ڈوز کو شو کیا جارہا ہے۔
ابوظبہی کے رہائشی پی ایس کا کہنا ہے کہ میں نے دونوں خوراکیں لیں ہیں لیکن میرے الہسن اپلیکیشن پر تین خوارکیں دیکھائی دے رہی ہیں۔ وہ لوگ جن کے اپلیکیشن پر ویکسین شدہ ہونے کا اسٹیٹس نہیں آتا ان کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے مختلف ضرورتوں کے مطابق تین سے 14 دن کے وقفے میں اس کی ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ یہ اندراج غلطی سے ایسے کیے گئے ہوں اور یہ بھی ناممکنات میں نہیں کہ اپلیکیشن میں کوئی ٹیکنیکل خرابی ہو۔
حکام نے ان مسائل کے حل کیلئے اپلیکیشنز کو منساب وقفے کے بعد اپڈیٹس کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید شکایات کو info@alhosnapp.ae پر درج کیا جا سکتا ہے یا 800 4676 پر کال بھی کی جاسکتی ہے۔
Source : Khaleej Times






