خلیج اردو آن لائن:
دبئی حکام کی طرف سے رہائشی ویزوں سے متعلق سروسز فراہم کرنے کے لیے ایک ایسی سروس فراہم کر رہی ہے جو ہفتے میں 7 دن اور دن کے 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔
دبئی کے ویزوں سے متعلق اتھارٹی GDRFA کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یہ سروس 7 جولائی سے دستیاب ہوگی۔ یو آر اسپیشل نامی یہ سروس ہفتے کے ساتھ چوبیس گھنٹے، کمپنیوں، رہائشیوں اور افراد سے ان کے رہائشی ویزوں سے متعلق سوالات کے جوابات دے گی۔
GDRFA کے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد المری کا کہنا تھا کہ ہم خاص طور پر اپنے صارفین کو ایسی سروسز فراہم کرنا چاہتے ہیں جودبئی کو باقی دنیا سے نمایاں بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جدت کا مقصد ایک ایسا جامع نظام بنانا تھا جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرے۔
Source: Khaleej Times







