خلیج اردو آن لائن:
انٹرنیشنل آسٹرانومی سنٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 20 جولائی بیشتر مسلم ممالک میں عید الضحی کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل اسٹرانومی سنٹر کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت اودھ کا کہنا تھا کہ ذالحج مہینہ 10 جولائی بروز ہفتہ کو یو اے ای وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 17 منٹ پر شروع ہونے کا امکان ہے۔
فلكيا .. الثلاثاء 20 يوليو أول أيام #عيد_الأضحى_المبارك#وام https://t.co/1l8nczIOtt pic.twitter.com/cucdTUIE0x
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) June 30, 2021
انکا مزید کہنا تھا کہ "اس متعدد عرب، افریقی اور یورپی ممالک سے دوربین کے ذریعے چاند دیکھنا ممکن ہوگا۔ اور اسے ننگی آنکھ سے دیکھے جانے کا بھی امکان موجود ہے”۔
Source: Khaleej Times







