خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1675نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1556 افراد کرونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ 8 افراد وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ابتک ملک میں 634582 کیسز ، 612998 صحت یابیاں اور 1819 اموات سامنے آئے ہیں۔
اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19765ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 291003 اضافی ٹیسٹ کرونا وائرس کے کیے گئے ہیں۔
Source : Khaleej Times







