
خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : ایکسپو 2020 دبئی کیلئے ٹکٹون کا اعلان ہو گیا۔ ایک شخص کیلئے ایک بار کا داخلہ فیس 95 درہم ہوگا جبکہ پورے سال کیلئے انٹری فیس کی قیمت 495 درہم ہے۔
ایکسپو حکام نے ایک میڈیا بریفنگ میں ایکسپو کی قیمت سے متعلق بتایا۔ یہ ایونٹ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
18 سال سے کم اور خصوصی افراد کو کسی بھی وقت مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔ جو شخص ایسے افراد کے ہمراہ جائے گا انہیں بھی 50 فیصدرعایت کے ساتھ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
Source : Khaleej Times







