
خلیج اردو
یکم جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہری ممکنہ طور پر 6 دنوں کا لمبا بریک اس مہینے دیکھیں گے جہاں وہ عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔ عیدالاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے میں 10 ذی الحجہ کو ہوگا۔
دبئی کے اسلامی امور اور رفاہی سرگرمیوں کے محکموں کے مطابق یوم عرفات پیر 19 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔ لہذا منگل 20 جولائی متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا۔
ان پیشگوئیوں کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کے شہری ممکنہ طور پر 6 دنوں کی چھٹیاں جس میں 4 دن عید کی چھٹیاں شامل ہے ، سے لطف اٹھائیں گے۔یہ 19 جولائی سے شروع ہوکر 22 جولائی تک رہیں گی اور اس کے بعد 23 اور 24 جولائی کو ویک اینڈ کی چھٹیاں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے یہ سال کا سب سے بڑا بریک تصور ہوگا تاہم متعلقہ دنوں کا تعلق عید کا چاند دیکھنے سے متعلق ہے۔
عالمی مرکز برائے فلکیاب انجینئر محمد شوکت اودیح نے اس سے قبل اس مہینے امکان ظاہر کیا ہے کہ عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 20 جولائی سے متحدہ عرب امارات اور اسلامی ممالک میں منائی جائے گی۔
تاہم توقع کی جارہی ہے کہ کچھ مشرقی ممالک 21 جولائی بروز بدھ سے عید منائی گئی کیونکہ وہاں ہلال کے نظر آنے کا امکان ایک دن بعد ہے۔
Source : Khaleej Times







