متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 12ویں کلاس تک کے امتحانات کے نتائج کی تاریخوں کو اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس اسکول اسٹیبلشمنٹ نے اعلان کیا کہ 12 گریڈ کے طلباء، جنرل ، ایڈوانس اور ایلیٹ کلاسوں کے امتحانات کا اعلان اتوار 4 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ 10 ویں اور 11 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان پیر 5 کو کیا جائے گا اور آٹھویں اور نویں جماعتوں کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ کے مطابق  گریڈ 4 سے 7 کے نتائج کا اعلان بدھ 7 جولائی کو جبکہ گریڈ 1 سے 3 کے امتحانات نتائج کا اعلان 8 جولائی بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔

اس سے قبل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امارات اسکول اسٹیبلشمنٹ (ای ایس ای) نے ماس میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعہ پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیچنگ، انتظامی اور تکنیکی عملہ 4 جولائی سے 8 اگست کے درمیان گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کام آئے گا۔

ای ایس ای نے بتایا کہ مذکورہ عملے کا کام 8 جولائی 2021 کو ختم ہونا ہے جو موجودہ تعلیمی سال کا آخری ورکنگ ڈے ہے۔ جیسا کہ ای ایس ای نے پہلے اعلان کیا تھا۔ ای ایس ای نے عوام کو سرکاری ذرائع سے معلومات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button