متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کے ایک ہسپتال نے  بے روزگار بھارتی خاتون کا مفت آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ایک ہسپتال نے ایک  بے روزگار بھارتی خاتون کے انتہائی بڑے اور پچیدہ آپریشن کے مکمل اخراجات خود اٹھاتے ہوئے اس کا علاج کیا ہے۔ خاتون گائنی کی شدید بیماری لاحق تھی۔

سونالی گپتہ 48 سال کی ہیں اور انہوں نے مئی میں دبئی ایک ہسپتال سے اپنا علاج کروایا تھا۔ اس میں خون میں موجود سرخ زرات بہت حد تک کم ہوگئے تھے اور اسے خون کی 8 بوتلیں لگانی پڑی تھیں۔

اس صحت میں کچھ بہتری آئی لیکن ماہواری کے دوران خون کے شدید رساؤ، نکاہت اور ٹانگوں میں درد ویسا ہی رہا۔ جس کے بعد سونالی کے کچھ مزید ٹیسٹ کروائی گئے تو پتہ چلا کے اسے کینسر ہو چکا ہے۔

سونالی نے بتایا کہ وہ یو اے ای میں اکیلی رہتی ہیں اور انکی بیٹی اور شوہر بھارت میں ہیں جو سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں آ سکتے۔ سونالی نے بتایا کہ جب سے اس کی نوکری گئی ہے تو اس کے لیے اپنی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، اس کے پاس کبھی کھانے کے پیسے نہیں ہوتے اور کبھی کرایہ ادا کرنے کے۔ لہذا اس کے پاس اس علاج کے لیے کوئی رقم نہیں تھی اور کوئی بھی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا۔

تاہم، سونالی کی بیٹی نے طبی امداد کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی تھی۔ جو ابوظہبی کے برین انٹرنیشنل ہسپتال انتظامیہ کی نظر سے گزری تو انہوں نے سونالی کا علاج مفت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہسپتال نے علاج شروع کرنے سے پہلے سونالی کے متعدد ٹیسٹ کیے تو اس کی بچے دانی میں 4 سینٹی میٹر کا کینسر پایا گیا۔

تاہم، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سونالی کی سرجری کر کے اس کی جان بچا لی۔ سرجری کے ایک دن کے بعد ہی سونالی چلنے پھرنے اور کھانے لگی تھیں۔ سرجری کے بعد سونالی کا کہنا تھا کہ اس احسان کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔ یہ میرے اور میری خاندان کے لیے رحمت ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button