متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ملک میں 6 مزید افراد وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 1663 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1638 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتک 636245 کیسز کرونا کے سامنے آئے ہیں جبکہ 614636 افراد نے وباء کو شکست دی ہے جبکہ کل 1825 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وقت امارات میں 19784 کرونا کے ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملک میں گزشتہ دن 283661 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button