
خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یو اے ای کی فوجی وردی پہنے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ انکے لیے متحدہ عرب امارات سب سے پہلے سب سے آخر میں اور ہمیشہ رہے گا۔
دبئی کے حکمرانی نے ٹویٹر پر فوجی یونیفارم پہنے ہوئے اپنی ایک تصویر ٹویٹر قیادت کی جھلکیوں کے ہیش ٹیگ کے تحت شائع کی ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، "زندگی نے مجھے سکھایا کہ متحدہ عرب امارات پہلے، متحدہ عرب امارات آخری اور متحدہ عرب امارات ہی ہمیشہ ہے”۔
شیخ محمد نے اسی متن کو متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کے ساتھ اپنے ٹک ٹوک اکاؤنٹ پر بھی شائع کیا تھا۔
گذشتہ ہفتے شیخ محمد نے کہا تھا "جو بھی ملک سے پیار کرتا ہے، وہ لوگوں کی خدمت کرتا ہے، لوگوں سے پیار کرتا ہے اور ان کے لئے قربانی دیتا ہے کیونکہ وہی وطن ہے اور اس کے علاوہ اس کے اوپر جو کچھ ہے سب خاک ہے۔”

یاد رہے شیخ محمد نے کئی سالوں پہلے ٹوئیٹر پر فلیشز آف لیڈرشپ کے نام سے ہیش ٹیگ کا آغاز کیا تھا تکہ نوجوان نسل کو قیادت کے اہم زاویوں سے روشناس کروایا جا سکے۔ اور تب سے شیخ محمد ٹوئیٹر پر قائدانہ بصیرت عوام تک پہنچاتے ہیں۔
Source: Gulf Today.







