متحدہ عرب امارات

کارگو ہوائی جہاز کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ

 

خلیج اردو آن لائن:

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) بوئنگ کمپنی کے کارگو ہوائی جہاز سی او 737-200 نے ہوائی کے ہونولولو ساحل کے قریب جمعے کی رات بحرالکاحل میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ جہاز میں دو افراد سوار تھے۔ ایف اے اے کا کہنا تھا کہ امریکی کوسٹ گارڈز نے عملے کے دونوں افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔

ایف اے ای کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا "پائلٹ نے طیارے کے انجن میں خرابی رپورٹ کی تھی اور طیارے کو ہونولولو واپس لیجانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن انہیں طیارے کو پانی میں لینڈ کرنے کا کہا گیا”۔

ٹرانس ایئر فلائٹ 810 جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 30 منٹ پر لینڈ ہوئ۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس واقعہ کی تحقیقات کرے گا۔

فلائٹ آوور ڈاٹ کام کے ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق ، یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق یہ پرواز صبح 1 بج کر 33 منٹ کہلوئی کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن تیزی سے واپس ہولولو کی طرف موڑ دی۔ پرواز 36 منٹ بعد ختم ہوگئی۔  تاہم جہاز ساز کمپنی پوئنگ کے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button