خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں مقامی حکام نے ابتدائی تحقیقات اور کنٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم کا اجراء کر دیا ہے۔ ابوظبہی پبلک ہیلتھ سنٹر نے ابوظبہی محکمہ صحت کے تعاون سے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے مثبت کیسز والے افراد کے ساتھ ورچوول رابطہ رکھا جائے گا۔
کرونا وائرس سے موصول شدہ معلومات معاشرے میں اس بیماری کے پھیلاؤ کی نگرانی ، پیش گوئی اور روک تھام کیلئے کوششوں میں اضافہ کرے گی۔ نظام بیماری کے انکیوبیشن دور کے دوران روابط الگ تھلگ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے علامات ، رابطے میں رہنے والے افراد اور حالیہ سفر کے بارے میں ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔
جن لوگوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہےان کے موبائل سے فوری طور پر خودکار پیغام جائے گا جس سے ان کے موبائل میں چیٹ کی ڈاؤنلوڈنگ ہوگی۔
محکمہ صحت کے ایک بیان کے مطابق ابوظبہی نے ہمیشہ سے کرونا وائرس کا پھیچا کرنے سے متعلق مثال قائم کی ہے۔ اس حوالے سے کی جانے والی تمام کاوشوں کی ہم قدر کرتے ہیں۔
اے ڈی پی ایچ سی کے ڈائریکٹر جنرل متار النعمی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ طبی ردعمل کی صلاحیتوں کو تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







