
خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
سان فرانسیسکو : امریکہ میں آئی ٹی کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی خدمات معطل کریں کیونکہ جمعہ کو ان پر سائبر حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کے نیٹ ورک کو بری طرح متائثر کیا گیا ہے۔
کیسیا نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ انہوں نے سائبر حملے کو صارفین کی بہت کم تعداد تک محدود کردیا ہے جو اس کے دستخط شدہ وی ایس اے سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔ حملے سے متائثرہ صارفین کی تعداد دنیا بھر میں لگ بھگ 40 سے کم ہے۔
سائبرسیکیوریٹی فرم ہنٹریس لیبز نے قبل ازیں ایک ریڈڈیٹ فورم میں کہا تھا کہ وہ اس حملے میں نشانہ بنائے گئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور یہ کہ 200 کے قریب کاروبار کو خفیہ کاری کرلی گئی ہے۔
کاسیا نے حملے کے فوری بعد صارفین اور اسٹیک ہولڈر کو مطلع کیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے تحت اپنی خدمات معطل کیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کی حکومت کی کمپنی نے بتایا ہے کہ حملے کو فوری طور پر مناسب ردعمل دیا گیا۔ یہ حملہ آر ای ویل گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے جے بی ایس کے سائبر حملوں کے پھیچے بھی ری ویل کا ہاتھ تھا اور اس کی تصدیق ایف بی آئی نے کی تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رواں ہفتے سائبر سکیورٹی سے متعلق اپنا پہلا باضابطہ عوامی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں ممالک کے اہم انفراسٹرکچر کو ہیکروں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بات چیت کی تھی۔ یہ معاملہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے ساتھ اٹھایا ہے۔
سلامتی کونسل کے متعدد اراکین نے سائبر کرائم سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اہم تنصیبات کو ان حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایف بی آئی نے ان حملوں کا الزام روسی سرزمین میں مقیم ہیکرز پر عائد کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







