خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے دو عرب باشندوں کو 3 مہینے جیل کی سزا سنائی کیونکہ انہیں جب کرونا وائرس ضوابط کی خلاف ورزی پر سیکورٹی افیسر نے نشاندہی کی تو دونوں ملزمان نے سیکورٹی اہلکار پر تشدد کیا۔ دونوں کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کیا جائے گا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 32 اور 46 سال کے دو ملزمان کو کرونا وائرس ضوابط کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا۔ دونوں نے ماسک بھی نہیں پہنے تھے۔
ایسے میں ایک ملزم نے پولیس اہلکار پر حملہ کیا اور گالم گلوچ کی۔ جب دوسرے ملزم کو جو وقوعہ کی فلم بندی کررہا تھا ، موبائل حوالہ کرنے کا کہا گیا تو انہوں بھی اسے دھکیل دیا۔پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا۔
Source : Khaleej Times







