متحدہ عرب امارات

ایمریٹس اور اتحاد نے سعودی عرب کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے سعودی عرب کیلئے آج سے پروازیں منسوخ کیں ہیں۔ ابوظبہی میں موجود اتحاد ایئرویز نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کیلئے فیصلوں کو دیکھتے ہوئے مملکت کیلئے پروازیں منسوخ کررہا ہے۔

ہفتے کے دن سعودی عرب کے کی وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات اور اتھوپیا سے آنے والے مسافروں پر ملک میں داخلے کی پابندی لگائی تھی۔

اتحاد نے کہا کہ یہ ایک بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور متاثرہ مسافروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کے سفر کے سلسلے میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کریں۔

امارات نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا جائے گا جیسا کہ مملکت کی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ہدایت کردہ ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ آخری منزل کے طور پر 5 جولائی 2021 کو بعد پہنچنے والے پرواز آخری ہوگی اور اس کے بعد اگلے کسی اپڈیٹ تک پروازوں پر پابندی ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button