متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے موڈرینا ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری دیدی

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے ملک میں ایمرجنسی استعمال کیلئے موڈرینا ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔

یہ فیصلہ کلینیکل ٹرائلز کی تکمیل اور اس ویکسین کے مقامی ہنگامی استعمال کی منظوری کے ساتھ ساتھ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

انڈرسیکریٹری ڈاکٹر امین حسین الامیری نے کہا ہے کہ فیصلہ تب کیا گیا کہ جب معلوم ہوا کہ ویکسین ملک کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ موڈرینا امارات کے نظام صحت کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقامی صحت کے حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ویکسین کو برآمد کرے۔

الامیری نے کہا کہ کلینیکل ٹرائلز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موڈرینا ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور کرونا وائرس کے اینٹی باڈیز تیار کرنے کے علاوہ مدافعتی ردعمل کا باعث بنتا ہے۔

موڈرینا ویکسین کا کوڈ نام ایم آر این اے – 1273 ہے جو ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button