متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : کس کو ویکسین بوسٹر لگوانا چاہیئے اور کس کو نہیں ، متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے وضاحت کر دی

خلیج اردو
04 اکتوبر 2021
دبئی : کرونا وائرس ویکسین بوسٹر شاٹ کے حوالے سے ڈاکٹروں نے وضاحت کی ہے کہ ہر ویکسین لگوانے والے کو ضروری نہیں کہ اس کی ضرورت ہو کیونکہ کچھ افراد کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے لازمی ہے کہ ان افراد کو اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانا ہوگا جس سے ڈاکٹروں کو یہ اندازہ لگانا آسان ہوگا کہ کسی شخص کو ویکسین بوسٹر یا دوسری بار ویکسینشن کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے سختی سے عندیہ دیا ہے کہ لوگ اپنی طرف سے کرونا ویکسین لگواتے رہتے ہیں اور ان کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا لازم ہے۔

آر اے کے اسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر سویتا اڈٹیا نے کہا ہے کہ اگر آپ نے کسی مخصوص ویکسین کا ایک کورس مکمل کرلیا ہے تو اینٹی باڈی ٹیسٹ کروائیں اور یہ معلوم کرنے کہ آپ کے پاس وائرس سے لڑنے کیلئے کافی اینٹی باڈی موجود ہے یا نہیں۔ اگر یہ کافی ہے تو پھر بوسٹر شاٹ یا دوسری ویکسین کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوبارہ ویکسینشن کیلئے کوشاں ہے تو اس کیلئے 6 ماہ کا دورانیہ اہم ہے ۔ یہ وہی ہے جس کی ملک کی وزارت صحت اور روک تھام کی وزارت تجویز کررہی ہے اور یہاں ہر شخص اسی کی پیروی کرتا ہے۔

فی الحال صحت کے حکام نے محتاط اندازے کے بعد بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو بوسٹر خوراک کی پیش کش کی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button