متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شارجہ پولیس نے کرونا وائرس حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر جون کے مہینے میں 21266 جرمانے کیے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے جون کے مہینے میں کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 21266 جرمانے کیے گئے۔

شارجہ پولیس میں کمانڈر این چیف میجر جنرل سیف الزیری الشمسینے کہا ہے کہ یہ کارروائی رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقوں میں کی جانے والی تیز رفتار مہموں کے دوران کی گئی ہے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے پر قابو پایا جاسکے۔

پیٹرولنگ ٹیموں نے مشاہدہ کیا کہ ماسک پہننے کے ساتھ عدم تعمیل کرنا سب سے عام خلاف ورزی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ ایک کار میں سفر کرنے والے تین افراد کو بھی روکا گیا۔

ہائی ٹیک مانیٹرنگ ڈیوائسز نے بخار اور زکام کی علامات میں مبتلا ہونے کے باوجود متعدد افراد کو اندرونی جگہوں پر ماسک نہ پہنتے ہوئے دیکھا گیا۔

سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد افراد کو جرمانے بھی جاری کیے گئے تھے۔

میجر جنرل ال شمسی نے بتایا کہ کہا کہ پولیس معائنہ اور آگاہی مہمات کو تیز کرتی رہے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پھیلنے والے خطرناک وائرس کو روکنے کیلئے احتیاطی اصولوں پر عمل کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button