متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں کی منسوخی، ایمریٹس ایئرلائنز کے کال سنٹر پر صارفین کی کالز کا رش

خلیج اردو
دبئی : اس کے بعد کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافر پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، ایمریٹس کے مسافروں کا ہیلپ لائنوں پر تانتا بندھ گیا ہے۔

دبئی میں موجود ایئرلائنز نے مسافروں سے کہا ہے کہ اگر ان کا سوال سفر سے متعلق نہیں ہے تو وہ دوبارہ کال کرے۔

ایئرلائنز نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہماری ہیلپ لائن پر صارفین کے کالز کا حجم بڑھ گیا ہے۔ اس وجہ سے اگر یہ کال سفر سے متعلق نہیں ہے تو دوبارہ کال کیجئے۔

مسافروں نے کہا ہے کہ اگر کرونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے آپ کی پرواز منسوخ ہوگئی ہے یا روٹ کی معطلی سے اس پر اثر پڑا ہے تو آپ کو بکنگ کیلئے ہمیں فوری طور پر کال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ آسانی سے اپنے امارات کے ٹکٹ لے سکتے ہیں اور جب پروازیں دوبارہ شروع ہوجاتی ہیں تو ہم سے رابطہ کریں یا اپنے سفری دفتر سے سفر کے نئے منصوبے بنائیں۔

02 جولائی ایمریٹس نے کہا تھا کہ بھارت سے آنے والی پروازیں 15 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔ پاکستان ، بنگلادیش ، جنوبی افریقہ کیلئے پروازیں منسوخ کیں گئیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button